• صارفین کی تعداد :
  • 1531
  • 6/21/2008
  • تاريخ :

ایران پر حملے کی صورت میں بین الاقوامی جوہری ادارے سے مستعفی ہوجاؤں گا

محمد البرادعی

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے " آئی اے ای اے " کے سربراہ محمد البرادعی نے خبردار کیا ہے کہ اگرایران کے پرامن جوہری پروگرام پر کوئی حملہ کیا گیا تو میں بین الاقوامی جوہری ادارے سے مستعفی ہوجاؤں گا اورپورا علاقہ گولہ بارود کا ڈھیربن جائےگا نیز آئی اے ای اے کا وجود بھی عملی طور پر ختم ہو جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے " آئی اے ای اے " کے سربراہ محمد البرادعی نے خبردار کیا ہے کہ اگرایران کے پرامن جوہری پروگرام پر کوئی حملہ کیا گیا تو میں بین الاقوامی جوہری ادارے سے مستعفی ہوجاؤں گا  اورپورا علاقہ گولہ بارود کا ڈھیربن جائےگا نیز آئی اے ای اے کا وجود بھی عملی طور پر ختم ہو جائے گا۔محمد البرادعی نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کی مشقوں کی خبروں کے بعد یہ بیان دیا ہے جس میں اسرائیلی ہوائی جہازوں نے پندرہ سو کلو میٹر دور تک فضائیہ مشقوں میں حصہ لیا ہے۔ ادھر روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے بین الاقوامی قوانین سے باہر کسی بھی اقدام کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ناسنجیدہ اقدامات کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیںادھر ایران کے اعلی فوجی حکام پہلے ہی کءہ چکے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کا بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔