• صارفین کی تعداد :
  • 1706
  • 6/17/2008
  • تاريخ :

سولانا نےایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات پر خوشی کا اظہار کیا ہے

خاویر سولانا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے ایرانی حکام کے ساتھ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے حالیہ مذاکرات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں توقع سے بہتر قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے شام کی خبررساں ایجنسی "سانا" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے ایرانی حکام کے ساتھ  ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے حالیہ مذاکرات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں توقع سے بہتر قراردیا ہے۔ سولانا نے لگزمبرگ  میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں کہا : ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات تصورات سے بہتر ثابت ہوئے ہیں سولانا نے کہا کہ ایران5+1 کے پکیج کا جواب عنقریب دےگا ۔