• صارفین کی تعداد :
  • 1655
  • 6/17/2008
  • تاريخ :

سلامتی کونسل میں اسلامی ملکوں کی ایک نشست مختص ہونی چاہئے ، رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلامی ملکوں کی ایک دائمی نشست کوضروری قراردیا ۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے جزائرکومورکے صدراحمد عبداللہ سامبی سے ملاقات میں فرمایا:

 

 کہ عالم اسلام کے پاس بے شمار وسائل وذرا‏ئع ہيں اوراس کے پاس اپنے دفاع کے لئے کافی قوت وطاقت بھی موجودہے اس کےباوجود وہ اپنے دفاع سے محروم ہے اور اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی ممالک عملی قدم اٹھائيں اور تخیلاتی رکاوٹوں،  جغرافیائي اختلافات اور نسلی اور مذھبی اختلافات کو فراموش کردیں ۔آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ عالم اسلام کے پاس بے شمار قدرتی ذخائر ہیں اور اس کی جغرافیائي پوزیشن انتھائی حساس و ممتاز ہے اس کا جغرافیائي رقبہ وسیع وعریض ہے اور اس کی افرادی قوت بھی انتھائي سرگرم ہے بنابریں وہ ایک عظیم طاقت میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے سائنس و ٹکنالوجی کے میدانوں میں اسلامی ملکوں کی حالیہ پیش رفت منجملہ پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کے حصول میں ایران کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ عالم اسلام کے دشمن یہ جانتے ہوئے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصدکے لئے ہیں اس کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ ایران عوام کا یہ کارنامہ انتھائي شاندار اور آگے کی سمت بڑھتاہواایک قدم شمار ہوتا ہے ۔