• صارفین کی تعداد :
  • 1452
  • 6/17/2008
  • تاريخ :

ہم اپنی سلامتی کوخود یقینی بنائيں گے ۔ متکی

اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منوچہرمتکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے خلیج فارس کے ملکوں سے کہا ہےکہ ہمیں اپنے مفادات کا تعین اس طرح کرنا چاہیے کہ دوسرے ہمسایوں کےمفادات کونقصان نہ پہنچے بلکہ سب سے لئے سلامتی ،خوش حالی ،اور امن واستحکام فراہم ہو۔وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے آج تہران میں  اٹھارہويں خلیج فارس بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ علاقے کا کوئي بھی ملک تنہا اپنی سلامتی کی ضمانت نہیں دےسکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں سکوریٹی صرف علاقائی ملکوں کے ہاتھوں قائم ہوسکتی ہے  اور بیرونی ملکوں کے سہارے سلامتی قائم کرنا بے معنی ہے۔

 

وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی فوجی طاقت کے سہارے قائم کی گئي سکیوریٹی کا نتیجہ اختلافات ،جارحیت ، بدامنی ، برادر کشی اور قتل و غارت اور علاقے کی موجودہ اور آيندہ کی نسلوں کے ذخائر کی لوٹ کھسوٹ کے علاوہ اورکچھ نہیں نکلا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس میں اقتصادی سیاسی اور سلامتی کی یونینیں   بنانے کا ماحول  نہایت سازگار ہے اور علاقے میں امن و صلح و ثبات قائم کرنے کے ایران کے تجربوں سے واضح ہے کہ ایران پر خلیج فارس میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں مکمل طورپر بھروسہ کیا جاسکتا ہے  ۔