وَإِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُواْ بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُواْ شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَO (سورۃ الْبَقَرَہ 23 )
ترجمہ: ”اور اگر تم اس (کلام) کے بارے میں شک میں مبتلا ہو جو ہم نے اپنے (برگزیدہ) بندے پر نازل کیا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ، اور (اس کام کے لئے بیشک) اللہ کے سوا اپنے (سب) حمائتیوں کو بلا لو اگر تم (اپنے شک اور انکار میں) سچے ہو
یعنی قرآن نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ اگر آپ کو اس کتاب کے بارے میں جو ہم نے اپنے محبوب بندے پر نازل کیا ہے تو اس طرح کی کوئی ایک سورت ہی بنا کر لاؤ ۔ قرآن میں ایک اور جگہ پر ذکر ہے کہ اگر تمام مخوق اکھٹی ہو جاۓ اور ایک دوسرے کی مدد کرے کہ قرآن جیسی کوئی ایک کتاب بنائیں تو ہرگز ایسا نہیں کر سکیں گے۔