• صارفین کی تعداد :
  • 1736
  • 6/14/2008
  • تاريخ :

ایران افغانستان کی تعمیر نو میں مدد دے گا: منو چہر متکی

منو چہر متکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منو چہر متکی نے  افغانستان کی تعمیر نو میں مدد دینے کے ایران کے عزم کی تاکید کی ہے۔جناب منو چہر متکی نے پیرس میں فرانسیسی ٹی وی چینل فرانس چوبیس کو انٹرویو دیتے ہوۓ پیرس میں افغان حکومت ، اقوام متحدہ اور حکومت فرانس کی مشترکہ کوششوں سے بلائی جانے والی ڈونر کانفرنس اور اس میں اپنی شرکت کو افغان حکومت اور اداروں کی حمایت کے مترادف قرار دیا ۔ جناب منوچہر متکی نے افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی وسیع موجودگي کے بارے میں کہا کہ دوسروں کی جانب سے افغانستان کے لۓ کی جانے والی امداد سنجیدہ ، ہمہ گیر اور افغانستان میں جلد از جلد استحکام پیدا ہونے اور ترقی کرنے کے مقصد سے ہونی چاہۓ۔ جناب منو چہر متکی نے مزید کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ گزشتہ سات برسوں سے یورپی ممالک نے افغانستان میں جو پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں وہ ناکام ہوچکی ہیں اور افغانستان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے  اور ممالک نے افغانستان کی تعمیر نو میں مدد دینے کے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔