• صارفین کی تعداد :
  • 1238
  • 6/11/2008
  • تاريخ :

پارلمنٹ کو عوام کی خدمت گزار رہنا چاہیے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

 

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مجلس شورای اسلامی کے اراکین سے خطاب میں تہذیب نفس کو تمام حقیقی کامیابیوں کی بنیاد قراردیا ہے ۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پارلمنٹ کے دواہم فریضے ہیں ایک قانون سازی اور دوسرا نگرانی کرنا ہے  اور اسی طرح تینوں قوتوں کے مابین یکجھتی کا تحفظ بھی پارلمنٹ کے اہم فرائض میں شامل ہے ۔آپ نے فرمایا پارلمنٹ کو ہمیشہ عوامی اور عوام کی خدمت گزار ہونا چاہیے ۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ کو حاکمیت پروردگار پر استوارقراردیا اور فرمایا کہ پروردگآر کے حضور میں احساس بندگي اور احساس ذمہ داری تمام امور سے بڑھ کر ہے ۔آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقصد انسان کو کمال کی منزلوں تک پہنچانا ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا پر مسلط نظام کی اندھی کوششوں کے مقابلے میں جوکہ انسانیت اور انصاف کو پامال کررہی ہیں صدائے احتجاج سے تعبیر کیا ۔آپ نے دنیا میں رائج نام نھاد جمہوری نظاموں اور اسلامی نظریئے کے مابین فرق، واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں حاکمیت صرف پروردگار سے مخصوص ہے