• صارفین کی تعداد :
  • 1167
  • 6/10/2008
  • تاريخ :

امریکیوں کا خواب شرمندہ تعبیرنہيں ہوگا ۔رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ عراق کے بارے میں امریکیوں کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہيں ہوسکے گا ۔

 

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے  وزیرا‏عظم نوری مالکی سے ملاقات میں فرمایا کہ عراقی عوام اپنے اتحاد اورعزم وارادے کی بدولت تمام تردشوارحالات سے گذرجائیں گے اوراپنے اس مقام پرپہنچ جائیں گے جو ان کے شایان شان ہے ۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراقی عوام اورحکومت کی مدد کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتا ہے اس امید کا اظہار کیا کہ  جناب  نوری مالکی کادورہ تہران اوراس دورے میں انجام پانے والے سمجھوتے ایران وعراق کے غیرمتزلزل تعلقات کواوربھی مستحکم بنائيں گے  ۔رہبرانقلاب اسلامی نے عراق میں مختلف اقوام ومذاہب کے درمیان اتحاد اوران کے درمیان اتحاد کی ضرورت کے بڑھتےہوئے  احساس کے سلسلے میں نوری مالکی کی باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا عراق میں اتحاد ویکجہتی کی سمت لوگوں کا تیزی سے بڑھتا ہوارجحا ن ایک بڑی کا میابی ہے لیکن اس اتحاد کے بہت سے دشمن بھی ہيں اوریہ دشمن دراصل عراقی عوام اورحکومت کے دشمن ہيں۔

 

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق میں غاصب افواج بالخصوص امریکی فوج کی موجودگی اورعراقی عوام کے درمیان ہرطرح کے اتفاق رائے کوسب تاژکرنے کے لئے ان کی سازشوں کوعراق میں اتحاد کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ بتا یا اورفرمایا غاصب طاقتيں جو اپنی فوجی اورسیکورٹی طاقتوں کے سہارے عراق میں مداخلت کررہي ہیں اورکسی معمولی حق کے بغیر عراقی عوام حکومت اوراس ملک کے ممتازدانشوروں پر رعب جمانے کی کوشش کرتی ہيں اس وقت عراق کی سب سے بڑی مشکل ہيں ۔

 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ایک غیرملکی قوت جوعراق کے تمام امورمیں بتدریج مداخلت کرنا چاہتی ہے اورعراقی عوام کے تمام شعبہ ہا ے زندگی پر اپنا تسلط جماناچاہتی ہے عراق کے عوام کی ترقی وپیشرفت کی راہ میں سب سے  بڑی رکاوٹ ہوگی  ۔