• صارفین کی تعداد :
  • 1303
  • 6/10/2008
  • تاريخ :

ایران ایٹمی حقوق پر قائم رہے گا . علی اصغر سلطانیہ

علی اصغر سلطانیہ

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں اور دیگرملکوں کے ذریعہ  پرامن ٹکنالوجی  سے استفادے کے حق کی حمایت  پر مبنی ناوابستہ تحریک کے موقف کی تعریف کی ہے ۔علی اصغر سلطانیہ نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق منجملہ یورینیم کی افزودگی سے دستبردارنہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر بعض ممالک یہ تصورکرتے ہیں کہ وہ ایران کے ایٹمی معاملے کو طول دیکر اور ایران کےایٹمی پروگرام کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں رکھ کر ایران کو یورینیم کی افزودگي سے دستبردار ہونے پر مجبور کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پرہیں ۔تاہم سلطانیہ نے کہا کہ اگر ایران کا ایٹمی  پروگرام بورڈ آف گورنرس کے ایجنڈے سے نکل جائے اور سیف گارڈ معاھدے پر معمول کے مطابق عمل ہونے لگے تو ایران اپنی طرف سے لچک کا مظاہرہ کرسکتاہے اور رضاکارانہ اقدامات انجام دے سکتاہے لیکن جب تک موجودہ صورتحال جاری ہے ایران معاھدوں کے مطابق اپنا تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض ممالک یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہر قرارداد کے بعد ایران این پی ٹی معاھدے سے نکل جائے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔