• صارفین کی تعداد :
  • 1619
  • 6/2/2008
  • تاريخ :

آئی اے ای اے کی رپورٹ میں ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف کوئی بات ثبوت کے ساتھ  نہیں:  محمد علی حسینی

محمد علی حسینی

تہران ( اردو ریڈیو تہران ) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ میں ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف کوئی بات ثبوت کے ساتھ پیش نہیں کی گئی ہے۔

 

سید محمد علی حسینی نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ  کہ باقی بچے مسائل ایران کو پیش کۓ گۓ اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے باضابطہ طور پر اور تحریری صورت میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کی تحقیقات ایران کے بیانات کے مطابق ہیں ،انہوں نے  کہا کہ ایران کا ایٹمی معاملہ اپنے فنی اور قانونی راستے پر چل پڑا ہے اور اگر پہچانے ہوۓ ایک دو ممالک کا مسلسل دباؤ نہ ہوتا تو ایٹمی توانائی کی ایجنسی اس سے بہتر رپورٹ پیش کرتی اور کسی کو  ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع نہ ملتا ۔

 

سید علی حسینی نے اس نکتے پر زور دیتے ہوۓ کہ بعض ممالک نے عرصے سے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی خود مختاری کو نشانہ بنا رکھا ہے ، کہا کہ اس ایجنسی سے ہماری زیادہ توقعات وابستہ ہیں تا کہ اس عالمی ادارے  کی ساکھ محفوظ رہے ۔ جناب محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ اس ایجنسی کو این پی ٹی کے دائرے میں تعاون کرنا چاہۓ تاکہ جیسا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اس کے ساتھ اپنے تعاون  پر نظر ثانی کرنے پر مجبور نہ ہو۔


متعلقہ تحریریں:

 ایٹمی معاملے پر حالیہ تبدیلیاں «ایک نیا دام» ہیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی