• صارفین کی تعداد :
  • 1176
  • 6/1/2008
  • تاريخ :

لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے۔ سعد حریری

سعد حریری

لبنان میں حکمراں جماعت کے پارلیمانی سربراہ سعد حریری نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے اور ہم قومی مصالحت کے خواہاں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حکمراں جماعت کے پارلیمانی سربراہ سعد حریری نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ اور مقاومت کے ہتھیاروں کا کوئی مخالف نہیں ہے اور ہم قومی مصالحت کے خواہاں ہیں۔ سعد حریری نے کہا کہ نبی بری اور حزب اللہ کے ساتھ  مثبت مذاکرات جاری ہیں اور ہم سب نے دوحہ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا ہوا ہے. سعد حریری نے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار لبنانی عوام کی ڈھال اور دفاع کے لئے اہم ہیں اسی لئے لبنان میں کوئی بھی ان ہتھیاروں کے رکھنے کا مخالف نہیں ہے کیونکہ لبنان کے سر پر اسرائیل کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے۔

 

متعلقہ تحریریں:

لبنان میں حکومت مخالف حامیوں نے لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورہ کے دفتر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

 لبنان کے صدر کے انتخاب کے بعد لبنان میں شادی اور مسرت کا سماں

 بش ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کے دورے کررہے ہیں: جہاد اسلامی