• صارفین کی تعداد :
  • 1297
  • 5/26/2008
  • تاريخ :

لبنان کے صدر کے انتخاب کے بعد لبنان میں شادی اور مسرت کا سماں

 

جنرل مائیکل سلیمان

 

لبنان کی پارلیمنٹ کی طرف سے بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل مائیکل سلیمان کو لبنان کا صدر منتخب کرنے بعد لبنان میں ہر طرف خوشی اور شادمانی کا سماں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کی طرف سے بھاری اکثریت کے ساتھ جنرل مائیکل سلیمان کو لبنان کا صدر منتخب کرنے کےبعد لبنان میں ہر طرف خوشی اور شادمانی کا سماں ہے۔ قرآن مجید کی تلاوت اور ناقوس کی صدا کے ساتھ لبنان کے شیعہ ، سنی اور عیسائیوں نے ملکر اپنے جشن و سرور کا اظہار کرکے اپنی یکجہتی ، اتحاد کا ثبوت پیش کیا ہے اور دوسروں پر واضح کردیا ہے کہ وہ لبنان کے اتحاد کو دشمن کی طرف سےگزند پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بیروت میں صدر کے انتخاب کے موقع پر لبنانی پارلیمنٹ کے اردگردسخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔