• صارفین کی تعداد :
  • 1780
  • 5/28/2008
  • تاريخ :

صیہونی غاصب فلسطینیوں کا مقابلہ نہيں کرسکتے ۔ رہبرانقلاب اسلامی

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور خالد مشعل کی ملاقات

 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ صیہونی دشمن بہت ہی کمزورپوزیشن میں ہے اور وہ فلسطین کی بے سہارا وتنہا مگرصابروثابت قدم قوم کا مقابلہ کرنے سے عاجزہوگئی ہے .

 

رہبرانقلاب اسلامی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات ميں  صیہونی حکومت کے بدترین مظالم اوراس کی طرف سے پڑنے والے دباؤ کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت وپائمردی اوراسی طرح فلسطین کی مزاحمتی قوتوں اورحماس حکومت کی ثابت قدمی و شجاعت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کا درودوسلام ہوملت فلسطین پر جو صیہونی حکومت کی اس طرح کی جارحیت ووحشیانہ مظالم کے مقابلے میں پہاڑکی مانند استواروثابت قدم ہے .

 

رہبرانقلاب اسلامی نےاس بات پرزوردیتے ہوئے کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ایمان کے ساتھ ثبات قدم کا مظاہرہ ہے فرمایا کہ حماس کے حکام کے موقف بہت ہی دلیرانہ اورٹھوس ہیں اوریہ بات باعث مسرت ہے .

 

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی عوام کے موجودہ حالات خاص طورپر غزہ کے غیرانسانی محاصرے اوراس علاقے کے بچوں خواتین اوربوڑھوں کے قتل عام پر گہرے دکھ ودرد کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرحی کے المناک مناظر بہت ہی دردنا ک اورغم انگیزہيں لیکن فلسطین کے مظلوم عوام کی غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت باعث امید اورالہی وعدوں کے پورے ہونے کی واضح علامت بھی ہے .