• صارفین کی تعداد :
  • 1255
  • 5/21/2008
  • تاريخ :

ایریٹیریہ کے صدر، رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی

ایریٹیریہ کے صدر، رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات کی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دنیا کے آج کے حالات گذشتہ بیس برسوں کے مقابلے میں کافی مختلف ہوچکے ہيں اوراقوام وبعض ملکوں کے سربراہوں کے اندر خوداعتمادی اوربیداری نے امریکہ وديگرتسلط پسند طاقتوں کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا ہے ۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افریقی ملک  جمہوریہ ایریٹیریہ کے صدرآسیاس آفورٹی سے تہران میں ملاقات میں تسلط پسند اورتسلط قبول کرنے والے ملکوں جیسی تقسیم کوغیرمعقول تقسیم  قراردیا اورفرمایا ایشیائی افریقی اورلاطینی امریکہ کے ممالک اپنے درمیان تعاون کوفروغ دے کر بین الاقوامی سطح پرحکمفرما تعلقات کی موجودہ صورت حال کوبدل سکتے ہیں ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے خوداعتمادی کی تقویت کوآج کی قوموں اورحکومتوں کی ضرورت بتا یا اورفرمایا کہ امریکہ واسرائیل آزادملکوں کے آپسی تعلقات سے خائف ہيں اسی لئے وہ افریقہ کے مختلف ملکوں ميں خانہ جنگی کی آگ بھڑکا نے کی کوشش کرتے رہتے ہيں ۔

اس ملاقات میں ایریٹیریہ کے صدرنے بھی ایریٹیریہ کے لئے ایران کے عوام اورحکومت کی حمایت کا شکریہ اداکرتے ہوئے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کوعلاقے کی قوموں کی آزادی میں ایک سنگ میل قراردیا اورکہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی اس کامیابی نے عالمی سامراج کی ہیبت کا بت پاش پاش کردیا  ۔