آيت اللہ نوری ہمدانی كی امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن كی توہين پر مذمت
سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ نوری ہمدانی نے قرآن مجيد كی توھين پر امريكی فوجيوں كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ یہ قبيح اقدام ان كی بد نامی كا موجب ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "" ايكنا "" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے گزشتہ روز شہر ساوہ كے كچھ قرآنی اساتذہ سے ملاقات میں ان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ وہ اس شرمناك فعل كے ذريعے چاہتے ہیں كہ نور خدا، قرآن اور اسلام كو خاموش كر دیں جبكہ وہ اس سے غافل ہیں كہ اسلام كا نور دنيا میں روز بروز پھيل رہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ فلسطين، عراق اور افغانستان كو ملت ايران كی طرح استكبار عالم كو اپنی سرزمين سے نكال باہر كرنا چاہیے۔ انھوں نے واقعہ شيراز كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ منافقين اسلامی جمہوریہ ايران میں امن و امان كی صورت حال كو خراب كرنا چاہتے ھیں ليكن وہ اپنے مذموم مقاصد میں كامياب نہیں ہوں گے۔