ایٹمی انرجی ایران کا حق ہے، وزیرخارجہ پاکستان
( اردو ریڈیو تہران ) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی انرجی سے استفادہ ایران کا حق ہے انھوں نے زور دیا کہ ایران کا ایٹمی معاملہ مذاکرات سے حل کیا جاۓ- پاکستانی وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں مھرنیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نےبارہا اعلان کیاہے کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کۓہیں اور دنیا کو فراموش نہيں کرنا چاہۓ کہ ایران عالمی قوانین پر عمل کر رہا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کے تحت کام کررہا ہے اوراسے پرامن مقاصد کیلۓایٹمی انرجی حاصل کرنے کا حق ہے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم نہایت ذمہ دار قوم ہے اور ایران ایک سربلند ملک کی حیثیت سے سامنے آیا ہے اور دنیا اس سے بخوبی واقف ہے انھوں نے کہا کہ حکومت ایران ایک جمہوری حکومت ہے اور ایران کی حکومت اور قوم جمہوری ثقافت میں ہمارے ساتھ مشترک ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہيں۔
متعلقہ تحریریں:
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی، چین کو شامل کرنے پر اتفاق
ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں: سید یوسف رضا گيلانی
ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف سلامتی کونسل کے اقدامات بلاجواز
اقوام متحدہ نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا