• صارفین کی تعداد :
  • 2484
  • 2/9/2008
  • تاريخ :

فلسطین کی مزاحمت کو ختم نہبں کیا جاسکتا، خطیب جمعہ تہران

 سیداحمد خاتمی

تہران کے خطیب جمعہ سیداحمد خاتمی نے کہا ہے کہ غاصب  صہیونی حکومت ایک نئے انتقاضہ کی منتظررہے جو صہیونی حکومت کو جڑ سے ختم کردیگی ۔   جناب  سید احمد خاتمی نےوینو گراڈ رپورٹ کو جس میں حزب اللہ کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی شکست کا اعتراف کیا گیا ہے لبنان کے لئے ایک سیاسی زلزلے سے تعبیر کیا ۔جنا ب سید احمد خاتمی نےکہا کہ یہ سیاسی زلزلے کا ہی نتیجہ ہے  غاصب صہیونی حکومت نے غزہ پر اپنے حملوں کو بڑھا دیا ہے۔جنا ب سید احمد خاتمی نے کہا کہ صہیونی حکومت کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ ان کے یہ وحشیانہ حملے فلسطین کی مزاحمت کو ختم نہبں کر سکتے ۔