6 رجب سنہ 248 ھ ق کو ابوحاتم سہل ابن محمد سجستانی (رح) نے وفات پائی
6 رجب سنہ 248 ھ ق کو حدیث اور قرآنی علوم کے استاد اور شعر و ادب کی معروف شخصیت ابوحاتم سہل ابن محمد سجستانی (رح) نے وفات پائی ۔وہ جہاں قرآنی علوم ، عبادات اور مذہب سے لگاؤ رکھتے تھے ، وہیں معاشرتی مسائل سے بھی کبھی لاتعلق نہیں رہے ۔ابو حاتم (رح) کے ادبی اور دینی آثار میں اعراب القرآن اور اخلاق الانسان نامی کتابیں علمی حلقوں میں بلند مقام کی حامل ہیں ۔