28 محرم سنہ 656 ہجری قمری کو بغداد پر ہلاکو خان نے قبضہ کیا
28 محرم سنہ 656 ہجری قمری کو عباسیوں کے دارالحکومت بغداد پر ہلاکو خان کا قبضہ ہوگیا اور آخری عباسی خلیفہ مستعصم کے قتل ہونے کے بعد ، پانچ سو سال سے جاری بنی عباس کا ظالمانہ دور حکومت اگر چہ ختم ہوگیا لیکن ظلم کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ۔ہلاکو خان نے جدھر کا بھی رخ کیا قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا ۔اس نے ایران کے ایک حصے پر بھی قبضہ کرکے یہاں کے شہروں اوردیہاتوں میں عوام کا قتل عام کیا پھر ہلاکو نے بغداد پرحملہ کیا ۔ جہاں اس نے ہزاروں افراد کو تہہ تیغ کیا