• صارفین کی تعداد :
  • 3321
  • 1/23/2008
  • تاريخ :

رسول اکرم (ص): جو شخص سفینہ نجات پر سوار اور خدا کی مضبوط رسی کو پکڑناچاہتاہے وہ علی (ع)سے محبت رکھے

 

یا محمد

رسول اکرم (ص)! جو شخص سفینہ نجات پر سوار ہونا چاہتاہے اور عروة الوثقیٰ سے متمسک ہونا چاہتاہے اور خدا کی مضبوط رسی کو پکڑنا چاہتاہے، اس کا فرض ہے کہ میرے بعد علی (ع) سے محبت کرے اور ان کے دشمن سے دشمنی رکھے اور ان کی اولاد کے آئمہ کی اقتدا کرے کہ یہ سب میرے خلفاء اوصیاء اور میرے بعد مخلوقات پر اللہ کی حجت ہیں ، یہی میری امت کے سردار اور جنت کی طرف اتقیاء کے قائد ہیں، ان کا گروہ میرا گروہ ہے اور میرا گروہ اللہ کا گروہ ہے اور ان کے دشمنوں کا گروہ شیطان کا گروہ ہے۔( امالی صدوق (ر) ص 26 /5 ، عیون اخبار الرضا (ع) )۔