ایران کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں آپریشن، دھماکہ خیز مواد برآمد
ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں کارروائی کر کے دھماکہ خیز مواد اور بم برآمد کیا ہے.
ساس اداروں نے ملک کے مشرقی صوبے بالخصوص مغربی علاقے کردستان میں کارروائی کر کے تخریب کاری کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے.
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق، دہشتگرد عناصر سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ متعدد ٹائم بموں کو پکڑلیا گیا ہے.
ایک بیان کے مطابق، دہشتگرد عناصر نے سعودی عرب کے جاسوسی ادارے کے تعاون سے دھماکہ خیز مواد اور بموں کو ملک میں لایا جن کا اصل مقصد ملک میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی کاروائیاں کرنا تھا.
منبع: ارنا نیوز