ایران کی لیبیا میں دہشت گردی دہماکوں کی شدید مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے لیبیا کے شہر بینغازی میں ہونے والے دہشتگردانہ کار بم دھماکوں کی شدید مذمت کی.
ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں لیبیا کے شہر بینغازی میں دہشتگردانہ کار بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سب ممالک کی باہمی تعاون کی ضرورت ہے.
لیبیا کے مقامی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ رات اعلان کیا کہ لیبی کی مسجد بیعه الرضوان کے سامنے دو کار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں13 بے گناہ افراد جان بحق اور32 افراد زخمی ہو گئے ہیں.
منبع: ارنا نیوز