• صارفین کی تعداد :
  • 113
  • 1/23/2018 4:06:00 PM
  • تاريخ :

ایران خطے کا طاقتور ملک ہے، معیشت کو مضبوط کریں گے: صدر روحانی

ایران کے صدر نے علاقائی ممالک کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو پُرامن اور سب سے زیادہ طاقتور ملک قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اور عوام ملکر ملکی معیشت کو مضبوط اور بے روزگاری کے مسائل کا خاتمہ کریں گے.

 
ایران خطے کا طاقتور ملک ہے، معیشت کو مضبوط کریں گے: صدر روحانی


ایران کے صدر نے علاقائی ممالک کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو پُرامن اور سب سے زیادہ طاقتور ملک قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اور عوام ملکر ملکی معیشت کو مضبوط اور بے روزگاری کے مسائل کا خاتمہ کریں گے.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کی رات قومی ٹیلی ویژن کے براہ راست پروگرام میں ایرانی عوام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ایرانی صدر نے حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کے یوم ولادت اور نرسوں کے قومی کے موقع پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی.

انہوں نے چینی سمندر میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے تیل بردار جہاز کے غمناک حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس واقعے کے ابتدائی گنٹھوں میں اس کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیش آنے والے سانحے اور آتشزدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے عملے کی بازیابی کے لئے تمام قومی اور علاقائی کوششوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا.

صدر روحانی نے کہا کہ ہم نے اس حادثے میں ایرانی ملاحوں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے تمام ملک میں ایک روز کو عوامی سوگ کا اعلان کردیا.

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اور ممکنہ نقصانات کا معاوضہ دینے ایک خصوصی کمیٹی قائم کیا ہے.

صدر روحانی نے ایرانی مغربی علاقے بالخصوص صوبے کرمانشاہ میں حالیہ شدید زلزلے کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تلخ و ناگوار واقعہ اور اس کے نتیجے میں بہت سے ایرانی شہریوں کے انتقال نے ایران کے سب لوگوں اور اقوام کو سخت پریشان اور سوگوار بنایا.

انہوں نے کہا کہ ہم زلزلے سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لئے بھرپور کوششیں کرکے ہماری حکومت کی جانب سے اس صوبے کے مختلف شہروں میں مفت طور پر مستحکم گـھروں کی تعمیر کریں گے.

صدر روحانی نے ایران کے مغربی علاقے بالخصوص کرمانشاہ صوبے کرمانشاہ میں حالیہ زلزلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ناگوار واقعوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضایع پر تمام ایرانی عوام کو غم میں مبتلا کردیا.

انہوں نے کہا کہ حکومت زلزلے کے متاثریں کی مدد کے لئے کوشاں ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں رضاکارانہ طور پر گـھروں کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا.

صدر روحانی نے ملک کے بعض مالیاتی اور فنڈز فراہم کرنے والے نجی مراکز کی جانب سے ایرانی عوام کو پیش آنے والی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے مرکزی بینک نے ایسے عوام کو درپیش مالیاتی مسائل کے حل کے لئے ساڑے 11 ہزار ارب تومان بجٹ مختص کیا ہے تاہم اس مسئلے میں ایرانی مجلس اور گارڈین کونسل کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے.

انہوں نے صدارتی انتخابات کے دوران اپنے وعدوں کے حوالے سے کہا کہ رواں سال ایرانی حکومت کی آمدنی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے. انہوں نے بتایا کہ مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام حکام کی جانب سے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے.

صدر روحانی نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے رواں سال حکومت نے سنجیدہ اقدامات کے ذریعے مصنوعات کی اسمگلنگ میں بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے.

ایرانی صدر نے کہا کہ مصنوعات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے میں اچھے نتائج حاصل ہورہے ہیں، رواں سال کے دوران اسمگلنگ کی شرح 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اس کی سطح 20 ارب ڈالر پر تھی.

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عزیز ہم وطنوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ ملک کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ امن، سلامتی اور آزادی کے قیام کے لئے بھی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی.

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ خطے میں دیگر ممالک کو دیکھتے ہوئے اللہ کا شکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سب سے زیادہ طاقتور اور پرامن ملک ہے.

انہوں ںے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات میں کئے جانے والے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے. پرامن تنقید کا اظہار کرنا ایرانی عوام کا حق ہے. حکومت اور قوم ایک دوسرے کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے.

صدر روحانی نے ایران کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کے حوالے سے دھول اور آلودگی کی روک تھام کے لئے 30 ہزار ایکڑ کی زمینوں پر پودے لگائیں گے.

انہوں نے کہا کہ حکومت، پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر آلودگی کی روک تھام کے لئے ایک مخصوص بجٹ فراہم کرے گی.

انہوں نے آلودگی کے بحران کو نہ صرف علاقائی بلکہ ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس بحران کے حل کے لئے عالمی تعاون اور مشترکہ لائحہ عمل درکار ہے.

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں انسداد ماحولیاتی آلودگی کے لئے یورو 4 کے معیاری گیسولین اور پٹرولیم کو متعارف کریں گے.

ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ انہوں نے انتخاباتی مہم کے دوران قوم سے غربت اور بے روزگاری کے مکمل خاتمے کا وعدہ کیا تھا لہذا آئندہ سال کے بجٹ میں اس دو اہم مقاصد کا موثر انداز میں جائزہ لیا جائے گا.

صدر روحانی نے کہا کہ ہم ایرانی قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کے مطابق اور حکام کے تعاون کے ذریعے ملک کے تمام مسائل کو حل کریں گے.

منبع: ارنا نیوز ایجنسی