جوہری معاہدے پر پابند رہنے کا انحصار مغربی فریق کے رویے پر ہے: ایرانی صدر
ایران کے صدر نے جوہری معاہدے کو علاقائی امن و سلامتی کے قیام کے لئے اہم قرار دیتے کہا ہے کہ جب تک مغربی فریق اس معاہدے کی پابندی کرے گا تب تک اسلامی جمہوریہ ایران بھی اپنے کئے گئے وعدوں پر قائم رہے گا.

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ہفتہ کے روز ایران میں تعینات ہونے والے قبرص کے نئے سفیر 'پیٹرس ٹی. نیکوزس' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر قبرص کے سفیر نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں.
صدر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران دنیا اور علاقے کے تمام ممالک کے ساتھ امن اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہتا ہے.
اس ملاقات میں سفیر قبرص نے ایران کے عالمی سطح پر اور علاقے میں تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے.
ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یقینا یہ معاہدہ خطی سلامتی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے.
منبع: ارنا نیوز