• صارفین کی تعداد :
  • 710
  • 1/17/2018 3:57:00 PM
  • تاريخ :

ایران میں المصطفی ایوارڈز کے تحت طلبا کے درمیان تیسرے مقابلوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران میں المصطفی ایوارڈز کے تحت نامور مسلم ریاضی دان ابن رزاز جزری سے منصوب طالب علموں کے درمیان نور نامی مقابلوں کے تیسرے دور کا آغاز ہوگیا ہے.

 
ایران میں المصطفی ایوارڈز کے تحت طلبا کے درمیان تیسرے مقابلوں کا آغاز


اسلامی جمہوریہ ایران میں المصطفی ایوارڈز کے تحت نامور مسلم ریاضی دان ابن رزاز جزری سے منصوب طالب علموں کے درمیان نور نامی مقابلوں کے تیسرے دور کا آغاز ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ان مقابلوں میں طلبا موٹر اور ٹیسٹنگ میکانیزم سے متعلق اپنی سائنسی تحقیقات اور ایجادات کو پیش کرسکتے ہیں.

نور مقابلہ سالانہ المصطفی ایوارڈ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد عالم اسلام کے ماہر نوجوانوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں طلبا کی قابلیت کو بڑھانا ہے.

ان مقابلوں کو ہر سال دنیا کے کسی نامور سائنسدان اور ماہر کے نام سے منصوب کیا جاتا ہے.

ان مقابلے کے پہلے دور کو عالم اسلام کے نامور ریاضی دان اب ہیثم کے نام سے منصوب کیا تھا اور یہ مقابلے ابن ہیثم کی کتاب المناظر کی ایک ہزار سالہ سالگرہ کے موقع پر ہوا. اب ہیثم لائٹ طبیعیات سے متعلق پہلے سائنسدان تھے.

پہلے دورے کے مقابلے میں ایران بھی سے 4 ہزار طلبا نے حصہ لیا اور انہوں نے اپنی 1650 تحقیقات بھی بھیجیں جبکہ ان میں سے 200 طلبا کو اعزاز دیا گیا.

نور مقابلے کا دوسرا دور گزشتہ سال منعقد کیا گیا جسے المصطفی ایوارڈ حاصل کرنے والے پروفیسر جیکی ینگ سے منصوب کیا گیا. اس دورے کے مقابلوں میں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی، فلکیات اور سائنسی امور کے حوالے سے 5 ہزار طلبا نے اپنی تحقیقات کو بھیج دیا جس کے آخر میں 100 طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا.

ان مقابلوں میں 60 سکینڈ پر مبنی سائنسی تحقیقات کی فلم پیش کی جاتی ہے جس کے ذریعے سے طلبا کی قابلیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے.

نور مقابلوں کے تیسرے دور کا آغاز رواں ماہ میں کیا گیا جسے نامور ریاضی دان ابن رزاز جزری کے نام سے منصوب کیا گیا ہے. اس مقابلے میں طلبا ایک منٹ پر مشتمل سائنسی فلم پیش کریں گے.

گزشتہ سالوں کی طرح طلبا سینکڑوں سائنسی فلم پیش کریں گے جس میں مختلف موضوعات بشمول مائعات، گیس، سوٹنگ مومنٹ ار فکشن کے بارے میں نظرئے پیش ہوں گے.

اس دورے کے مقابلے میں طلبا 15 جنوری سے مئی 2018 اپنی فلم اور تحقیقات کو المصطفی ایوارڈ کے سیکریٹرٹ کو بھیج سکتے ہیں. طلبا اپنی فلم کو اس ویب سائیٹ www.mustafaprize.org پر بھی آپلوڈ کرسکتے ہیں.

اس دورے کے مقابلوں میں 100 طلبا کو انعامات دئے جائیں گے. 10 محقق اور تعلیمی اداروں کو لیبارٹری کے سامان بھی دئے جائیں گے.

منبع: ارنا نیوز