عزاداری امام حسین(ع) کا بنیادی ترین مقصد خدا کا قرب حاصل کرنا ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور معلم اخلاق نے کہا عزاداری امام حسین(ع) کا بنیادی ترین مقصد خدا کا قرب حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا عزاداری سید الشہدا(ع) کا اثر یہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسان کے گناہ کے بخشش دئیے جاتے ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی جاودان نے حسینیہ مرحوم شیخ زاہد میں مجلس امام حسین(ع) سے خطاب کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کے عشرہ اول میں پورا جہان عزادار ہے۔
انہوں نے مزید کہا آئمہ طاہرین(ع) ان ایام میں بہت زیادہ غمزدہ ہوتے تھے اور روز عاشورا کے نزدیک ان کے غم و حزن میں اور زیادہ اضافہ ہوجاتا تھا۔
آیت اللہ جاودان نے کہا عزاداری سیدالشہدا(ع) کا بنیادی ترین مقصد قرب خداوندی کا حصول ہے۔
انہوں نے عزاداری سید الشہدا(ع) کو گناہوں سے آلودہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا گناہ انسان کے نیک اعمال کو بھی ختم کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا انسان کی زحمتیں اسوقت باثمر ہوتی ہیں کہ جب ان میں گناہ شامل نہ ہوں۔
آیت اللہ جاودان نے کہا خدا کا مقرب بندہ ہرگز گناہ کی فکر بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا دنیا محل عبور اور آخرت ہمیشہ رہنے والی منزل ہے۔