• صارفین کی تعداد :
  • 661
  • 10/15/2017
  • تاريخ :

عزاداری فقط جذباتی ہی نہ ہو

شبستان نیوز : حجت الاسلام رضا محمدی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کو صرف جذباتی طور پر نہیں منانا چاہیے بلکہ اس سے معرفت خدا وندی بھی حاصل کرنی چاہیے۔

عزاداری فقط جذباتی ہی نہ ہو


شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ:

قرآن معارف چینل پر نشر ہونے والے پروگرام ’’پُرسمان‘‘ میں ’’عزاداری محرم کو درپیش مشکلات‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام رضا محمدی نے کہا کہ ماتمی انجمنیں اور تنظیمیں ایک جنت کی طرح ہیں۔ جس طرح جنت میں جسمانی غذاؤں کے ساتھ ساتھ روحانی غذاؤں کا اہتمام بھی ہے اور جنتی لوگ اپنی اپنی خواہش اور قدرت کے مطابق  ان سے استفادہ کریں گے اسی طرح ماتمی انجمنیں بھی ہیں جہاں جسم کی غذا کا خیال رکھنے کے لیے مختلف قسم کی نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روح کی غذا کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ان مجالس سے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ جذباتی وابستگی کا درس لیا جاتا ہے۔ ان مجالس میں بیان ہونے والے معارف اسلامی انسان کی فکر کو پختہ کرتے ہیں۔ اور احساسات اور جذبات کے ذریعے انسان کے دل کو پاک کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کے غم میں سینہ زنی  اور گریہ و ماتم اچھی چیزیں ہیں لیکن ہمیں اس بات کی طرف بھی متوجہ رہنا چاہیے کہ ان مجالس کے ساتھ صرف ہماری جذباتی وابستگی ہی نہ ہو۔ کیونکہ انسان کو خدا نے احساسات و جذبات کے ساتھ ساتھ عقل کی نعمت سے بھی نوازا ہے اور عقل کو بھی غذا کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ان مجالس میں جا کر معارف و تعلیمات اسلامی سے زیادہ سے زیادہ آگاہ ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔