حجت الاسلام حسین مومنی:
امام حسین(ع) نے لوگوں کی نجات کے لئے قیام کیا
سماجی: ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد حجت الاسلام سید حسین مومنی نے شہر آران و بیدگل میں عزاداران سید الشہداء(ع) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا امام حسین(ع) نے لوگوں کو جہالت سے نجات دینے کیلئے قیام کیا۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید حسین مومنی نے شہر آران و بیدگل میں عزاداران سید الشہدا(ع) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اسلام(ص) کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا صراط مستقیم پیغمبر اکرم(ص) اور علی ابن ابی طالب(ع) کا راستہ ہے اور اگر کوئی اس راستے سے دور ہوگیا تو وہ دین خدا سے دور ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا امام حسین(ع) نے جب دیکھا کہ دین کا صرف نام باقی رہ گیا ہے تو آپ نے قیام کیا۔
حجت الاسلام مومنی نے کہا امام حسین(ع) نے لوگوں کو جہالت سے نجات دینے کیلئے قیام کیا اور انسان امام حسین(ع) کی سیرت پر عمل کرکے کمال اور سربلندی حاصل کرسکتا ہے۔