• صارفین کی تعداد :
  • 1050
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

ولایت ،اطاعات اورعبادات کی قبولیت کی ضامن ہے

ولایت ،اطاعات اورعبادات کی قبولیت کی ضامن ہے

 

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام محمد باقرعلوی تہرانی نے عزاداری کے پروگرام میں حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے ساتھیوں کے فضائل بیان کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگرکوئی امام حسین علیہ السلام کے ساتھیوں کے فضائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو وہ ظہورکے وقت امام زمانہ علیہ السلام کے سپاہیوں میں شمارہونے کی امید کرسکتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا ہےکہ انتظارفرج اس وجہ سےبہتری عبادت ہے کہ ہرمومن کواس کے وقوع کو نزدیک سمجھنا چاہے بنابریں ان صفات کا پابند ہونا ضروری ہے اگرچہ انسان کی عمراتنی لمبی نہ ہو۔

حجۃ الاسلام علوی تہرانی نے آگاہی اوربصیرت پرمبنی دین داری کو امام حسین علیہ السلام کی ساتھیوں کی ایک صفت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ آگاہی اوربصیرت پرمبنی دینداری کا سرچشمہ، تفکر ہے اورانسان کو تعلیم کے ذریعے اسےحاصل کرنا چاہیے کیونکہ وراثت پرمشتمل دینداری کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ تعلیم کے بعد انسان کو اسے دینی عالم کے سامنے پیش کرنا چاہیے تاکہ اس کے صحیح ہونےکا یقین حاصل کرلے۔

انہوں نے تولا اورتبرا کو ان اصحاب کے فضائل میں سے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تولا اورتبرا کو عمل سے ظاہرہونا چاہیے۔امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

اہل بیت علیہم السلام سےمحبت اوران کے دشمنوں کے ساتھ دشمنی کمال دین ہے۔

حجۃ الاسلام علوی تہرانی نے آخرمیں کہا ہےکہ اسلام نماز، زکواۃ، حج، روزہ اورولایت جیسے پانچ ستونوں پراستوارہے کہ جن میں سے اہم ترین ستون کا نام ولایت ہےکہ جو تمام عبادات میں داخل ہونے کی کنجی شمارہوتی ہے۔