• صارفین کی تعداد :
  • 972
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

اہل بیت (ع) کی خدمت بادشاہت ہے

اہل بیت (ع) کی خدمت بادشاہت ہے

 

خبررساں ایجنسی شبستان: اہل بیت علیہم السلام کی خدمت اپنی بادشاہت ہے اوراہل بیت علیہم السلام پرکوئی احسان نہیں ہے۔ ہمیں اس درکی خدمت کرنے پرکسی چیز کا طالب نہیں ہونا چاہیے۔ جس چیز نے شیعہ کو چودہ سوسال تک زندہ رکھا ہے وہ سیدالشہداء علیہ السلام کی زیارت اوران پرگریہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کے تعلقات عامہ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام سید احمد دارستانی نےعزاداری کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے

کہ امام حسین علیہ السلام پرگریہ کرنے کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔ ہم نے زیادہ تریہ سنا ہوا ہےکہ امام حسین علیہ السلام پرگریہ کرنا مستحب ہے لیکن علمائے دین کےکلام کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ گریہ کرنا واجب ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا ہےکہ سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت اوران پرگریہ نے ہی تو مکتب تشیع کو چودہ سوسالوں سے زندہ رکھا ہوا ہے اورہمارےائمہ اطہارعلیہم السلام نے اس کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے۔

حجۃالاسلام دارستانی نےکہا ہےکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو میں تم سے اپنی اولاد سےمحبت کے علاوہ کچھ نہیں مانگتا ہوں اورمودت کا مطلب اولاد رسول اللہ سے محبت کے ہمراہ مدد کرنا بھی ہے اورروایت میں ہے کہ جب انسان سید الشہداء علیہ السلام پرگریہ کرتا ہے تواس نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں ںے مزید کہا ہےکہ ہمیں اس مطلب پرتوجہ دینی چاہیےکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے لیے اجرکا مطالبہ نہیں کیا ہےبلکہ لوگ اس مودت کے ذریعے خود اپنے دین کی مدد کرتے ہیں۔

 

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ سید الشہداء علیہ السلام کی مصیبت پرگریہ کرنے سے انسان اللہ کے نزدیک عزیزہوجاتا ہے۔ائمہ اطہارعلیہم السلام ہمارے مہربان باپ ہیں اورہمیں ہمیشہ ان کی پناہ میں رہنا چاہیے اوراپنی زندگی میں ان سےمدد حاصل کرنی چاہیے۔