• صارفین کی تعداد :
  • 264
  • 9/21/2017
  • تاريخ :

ٹرمپ کی بیوقوفانہ باتوں سے ایرانی قوم کے عزم متاثر نہیں ہوگا: ایرانی ماہرین اسمبلی

ٹرمپ کی بیوقوفانہ باتوں سے ایرانی قوم کے عزم متاثر نہیں ہوگا

 

تہران، 20 ستمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے اراکین نے ایوان کے تیسرے اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی بیوقوفانہ اور غیرتعمیری باتوں سے ایران کی عظیم قوم کے عزم و ارادہ متاثر نہیں ہوگا.

ٹرمپ کی بیوقوفانہ باتوں سے ایرانی قوم کے عزم متاثر نہیں ہوگا: ایرانی ماہرین اسمبلی

ماہرین اسمبلی کے اراکین نے بدھ کے روز اپنے مشترکہ اعلامیہ میں گزشتہ مئی میں ملک میں ہونے والے صدارتی اور اسلامی کونسلز کے انتخابات میں تاریخی شرکت کرنے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا.

 

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وطن عزیز ایران کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سپریم لیڈر کی خصوصی ہدایات اور ان کے احکامات کے نفاذ پر اقدامات کرے بالخصوص معاشی بحالی، مہنگائی کی روک تھام، اندرونی پیداوار کے فروغ اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کرے.

ماہرین اسمبلی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے نفاذ کے لئے اقتصادی بدعنوانی، بینکنگ اصلاحات، سماجی انصاف بالخصوص اسمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے.

ایرانی ماہرین اسمبلی کے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور قوم امریکی سازشوں اور ناجائز صہیونی ریاست کے شیطانی عزائم کے مقابلے میں متحد ہیں اور اس مقصد کے لئے ملکی حکام پر زور دیا گیا کہ وہ امریکی خلاف ورزیوں اور پابندیوں کا بھرپور جواب دیں.

اس اعلامیے کے مطابق، اراکین اسمبلی نے میانمارمیں مسلمانوں کے خلاف مظالم اور مخصوص طبقے کی نسل کشی کی شدید انداز میں مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

ایرانی ماہرین اسمبلی نے عراق، شام، یمن میں انسانی بحرانوں، بحرین میں شہریوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مقبوضہ فلسطین میں مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عراقی علاقے کُردستان میں ریفرنڈن کرانے کے فیصلے کی بھی مذمت کی.