• صارفین کی تعداد :
  • 2787
  • 3/10/2017
  • تاريخ :

مزاحمتی اقتصاد کے اثرات کوعوام کی زندگی میں نمایاں ہونا چاہیے

مزاحمتی اقتصاد کے اثرات

 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ اوراراکین کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: پیداوارمیں اضافہ، بےروزگاری کاخاتمہ اور اسمگلنگ جیسے مسائل پر اس طرح قابو پانا چاہیے تاکہ عوام اپنی زندگی میں مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کا مشاہدہ کریں حالانکہ اس وقت ایسا نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خبرگان رہبری کونسل کو ملک کے حال اور مستقبل کے لئے اہم اور مؤثر ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کے بارے میں حکام کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور عوام کے معاشی معاملات کو درست کرنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عوام مزاحمتی اقتصاد کے اثرات اپنی زندگي میں مشاہدہ کریں اور حالیہ 4 دہائیوں میں ہونے والی ترقی و پیشرفت کو برق رفتار کے ساتھ آگے کی سمت گامزن رکھنا چاہیے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حکام کے لئے ذمہ داری کے احساس کو فوری اور لازم امر قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم عوام کے معاشی اور ثقافتی مسائل کو پورا کرنے کے ذمہ دار ہیں  اور اگر حکام کی کوتاہی کی وجہ سے کوئی جوان صحیح راستے سے منحرف ہوجائے تو اس کی ذمہ داری حکام کے دوش پر عائد ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن کا مقابلہ صرف فوجی میدان میں ہی نہیں بلکہ فکری، سیاسی ، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں بھی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےعوامی حمایت، عوام پر اعتماد ، انصاف، ظلم کے مقابلے میں استقامت و پائداری ، قومی عزت و خود اعتمادی کے اصولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور جہادی میدانوں کبھی بھی ضعف و کمزوری کا احساس نہیں کرنا چاہیےبلکہ اپنی برتری اور بالادستی کو مضبوط بنانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: مزاحمتی اقتصاد کے آثار کو عوام کی زندگی میں نمایاں ہونا چاہیے لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا ہے اعلی حکام کو اپنی ذمہ داری پر بھر پور عمل کرنا چاہیے اور عوام کی خدمت کو اپنے لئے باعث فخر سمجھنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آغاز میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: خبرگان کونسل کی تشکیل کے آغاز سے ہی مرحوم آقائ ہاشمی رفسنجانی نے اس کونسل میں اہم کردار ادا کیا اور وہ انقلاب اسلامی کی گرانقدر اور مؤثر شخصیت تھے اور اس عزیز برادر کی یاد ہمارے ذہنوں سے محو نہیں ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خبرگان رہبر کونسل کے سربراہ اور اراکین کا مختلف کمیشنوں کو فعال بنانے کے سلسلے میں بھی شکریہ ادا کیا۔