• صارفین کی تعداد :
  • 956
  • 10/5/2016
  • تاريخ :

سکیورٹی کا ملک کی پیشرفت میں اہم کردار


سکیورٹی کا ملک کی پیشرفت میں اہم کردار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ، اعلی افسروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں سکیورٹی کو ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم عنصر قرار دیتے ہوئے فرمایا: پولیس ملک میں امن و اماں اور سکیورٹی قائم کرنے کا اہم رکن ہے۔
مہر خبررسان ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے پولیس کے ڈائریکٹر ، اعلی افسروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں سکیورٹی کو ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم عنصر قراردیتے ہوئے فرمایا: پولیس ملک میں امن و اماں اور سکیورٹی  قائم کرنے کا اہم رکن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سکیورٹی کو انفرادی اور اجتماعی آرام و سکون کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر ملک میں امن و اماں قائم  نہ ہو تو پھر ملک میں اقتصادی ، تجارتی، سیاسی ، فلاحی اور ثقافتی  سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے حوالے سے امن و اماں کو مؤمنین کے ایمان میں اضافہ کا باعث قرار دیتے ہوئے فرمایا: پولیس ملک میں امن و سلامتی قائم کرنے کا اہم رکن اور اہم عنصر ہے۔ پولیس کو عوامی خدمات و تحفظ اور  ایمانی جذبات میں اضافہ کے علاوہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل  سے بھی  بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔اس ملاقات کے بعد پولیس افسروں نے نماز جماعت رہبر معظم کی امامت میں ادا کی۔