شبہائے قدر کے مشترکہ اور مخصوص اعمال ( حصّہ چہارم )
اعمال مخصوصه
انيس شب کے اعمال
جو هر شب قدر کے ساتھ مخصوص ہيں ، انيسويں شب کے مخصوص اعمال ميں چند چيزيں ہيں :
1-أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي وَ أَتُوبُ إِلَيْه100مرتبه
2-اللَّهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ أَمِير الْمُوْمِنِين100مرتبه
بخشش چاهتاہوں الله سے جو ميرارب ہے اور اس کے حضور توبه کرتاہوں اے معبود!لعنت
فرما اميرالمومنين کے قاتلين پر .
3- دعا:يَا ذَا الَّذِي کان،کوپڑھے“اے وه جو موجود تھا”.
4- يه دعا پڑھے
اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِيمَا تَقْضِي وَ تُقَدِّرُ مِنَ الْأَمْرِ الْمَحْتُومِوَ فِيمَا تَفْرُقُ مِنَ الْأَمْرِ الْحَكِيمِ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ فِي الْقَضَاءِ الَّذِي لا يُرَدُّ وَ لا يُبَدَّلُ أَنْ تَكْتُبَنِي مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ الْمَبْرُورِ حَجُّهُمْ الْمَشْكُورِ سَعْيُهُمْ الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمْ الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ وَ اجْعَلْ فِيمَا تَقْضِي وَ تُقَدِّرُ أَنْ تُطِيلَ عُمْرِي وَ تُوَسِّعَ عَلَيَّ فِي رِزْقِي وَ تَفْعَلَ بِي كَذَا وَ كَذَا،خدايا تو مقرر فرما اپني قضا وقدر ميں حتمي امرسے اور جس ميں تو تقسيم کرتاہے امور حکيمانه کو شب قدر ميں اور اس فيصله ميں جو رد و بدل نہيں کيا جاتا ہے که تو مجھ کو لکھ دے اپنے بيت حرام کے حاجيوں ميں جن کا حج مقبول ہو جن کي کوشش مشکور ہو جن کے گناه بخشے ہوئے ہوں جن کي برائياں در گذر کي ہوئي ہوں اور قرار دے اپنےقضا وقدر ميں که ميري عمر لمبي ہو اور ميرا رزق و سيع ہو اور ميرے ساتھ ايسا برتا وکر(حاجت ذکر کرے)
اکيسويں رات کے اعمال
اس کي فضيلت انيسويں شب سے زياده ہےاور چاهئے که اس شب ميں بھي غسل،بيداري،
زيارت امام حسين، سات قل ہو الله والي نماز،قرآن کو سر پر رکھنا ، سور رکعت نماز اور دعاء جوشن کبير وغيره کا عمل بجا لائيں.
جو دعائيں کافي کي سند کے ساتھ اور مقنعه و مصباح ميں مرسل طورپر نقل ہوئي ہيں ان ميں سے ايک يه ہے که اس کو اکيسويں رمضان کي رات پڑھے.
يَا مُولِجَ اللَّيْلِ فِي النَّهَارِ وَ مُولِجَ النَّهَارِ فِي اللَّيْلِ وَ مُخْرِجَ الْحَيِّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ مُخْرِجَ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ يَا رَازِقَ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَانُ يَا اللَّهُ يَا رَحِيمُ يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ لَكَ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى وَ الْأَمْثَالُ الْعُلْيَا وَ الْكِبْرِيَاءُ وَ الْآلاءُ أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَجْعَلَ اسْمِي فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاءِ وَ رُوحِي مَعَ الشُّهَدَاءِ وَ إِحْسَانِي فِي عِلِّيِّينَ وَ إِسَاءَتِي مَغْفُورَةً وَ أَنْ تَهَبَ لِي يَقِينا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِي وَ إِيمَانا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّي وَ تُرْضِيَنِي بِمَا قَسَمْتَ لِي وَ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيقِ وَ ارْزُقْنِي فِيهَا ذِكْرَكَ وَ شُكْرَكَ وَ الرَّغْبَةَ إِلَيْكَ وَ الْإِنَابَةَ وَ التَّوْفِيقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدا وَ آلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمُ السَّلامُ، اے رات کو دن ميں داخل کرنے والے اور دن کو رات ميں داخل کرنے والے اے زنده کو مرده سے نکالنے والےاور مرده کو زنده سے نکالنے والے،اے روزي دينے والے ، جس کو چاہے بے حساب اے الله ، اے رحم کرنے والے، اے الله ، اے رحيم ،اے الله ، اے الله تيرے هي نيک نام ہيں اوربلند ترين مثاليں ہيں اور کبريائي اور نعميتں ہيں. ميں تجھ سے سوال کرتاہوں که تو دورد نازل کرمحمد وآل محمد پر.،اور ميرے نام کواس رات ميں نيک بختوں ميں قرار دے،اور ميري روح کو شهيدوں کے ساتھ اور ميري اطاعت کو علين ميں،.اور ميري برائيوں کو معاف کيا ہوا اور مجھ کو عطا کر وه يقين جو ميرے دل سے برابر ملارہے اور وه ايمان که شک مجھ سے دور ہو جائيں اور مجھ کو راضي کر دے اس سے جو تو ميرے لئے تقسيم کي ہے اور هم کو دنيا ميں نيکي اور آخرت ميں نيکي عطا کر اور جهنم کي جلانے والي آگ سے هم کو بچالے اور اس رات ميں هم کو اپنے ذکر کي توفيق دےاور اپنے شکر کي اور اپني طرف رغبت کي اور توبه کي اور وه توفيق جو تونے محمد و آل محمد عليهم السلام کو عطا فرمائي ہے( جاري ہے )