• صارفین کی تعداد :
  • 8434
  • 3/27/2016
  • تاريخ :

امتحانات کا سامنا کیسے کریں؟(حصه دوم)

امتحانات کا سامنا کیسے کریں؟(حصه دوم)

مناسب منصوبہ بندی
ان ایام میں آپ کے سامنے واضح تصویر ہوگی کہ امتحانات میں کتنے دن باقی ہیں اور کتنا نصاب آپ کو کور کرنا ہے، اپنی پڑھائی کی منظم منصوبہ بندی کریں۔ اپنے وقت کو اس طرح تقسیم کریں جو آپ کو ہر مضمون کو دینے کے لیے ٹھیک لگتا ہو۔ اپنے روزمرہ کے معمولات کو ترتیب دیں اوران پر سختی سے عملدرآمد کریں، تاکہ آپ بہترین طریقے سے تیاری کرسکیں۔ مگر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا منصوبہ عملی طور پر کارآمد ہو اور آپ کچھ اضافی کوشش سے اس پر عمل کرسکیں۔


سخت محنت
کامیابی اور سخت محنت ایک دوسرے سے جڑے ہیں، آپ بس بیٹھ کر اچھے نمبروں کی خواہش اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک آپ کی پڑھائی پر توجہ بھرپور طریقے سے مرکوز نہ ہو۔ اپنا وقت ایسی سرگرمیوں جیسے ٹیلی ویژن دیکھنے، ویڈیو گیمز کھیلنے، ایس ایم ایس کرنے یا دوستوں کے ساتھ گھومنے پر ضائع نہ کریں۔ خود کو روزانہ یاد دلائیں کہ ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے امتحانات کے ختم ہونے تک انتظار کیا جاسکتا ہے۔

ٹیم ورک
کچھ طالبعلم اس وقت زیادہ بہتر پڑھائی کرتے ہیں جب وہ کسی گروپ میں ہوں۔ آپ مین سے چند ریاضی میں اچھے ہوسکتے ہیں جبکہ دیگر کے لیے زبانیں آسان ہوتی ہیں۔ جب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پڑھائی کے لیے ہاتھ ملائے جاتے ہیں تو گروپ میں شامل طالبعلم مسائل کی شناخت، مباحثہ اور اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ وقت ہاتھ سے نکل رہا ہو تو معاونت کے لیے ہچکچائیں نہیں یا اپنی انا کو اس معاملے میں رکاوٹ نہ بننے دیں۔ مگر یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گروپ اسٹڈی اسی وقت فائدہ مند ہوتی ہے جب آپ اس وقت کو پورے جذبے کے ساتھ استعمال کریں اور ان لمحات کو گپ شپ میں ضائع نہ کریں۔


توازن برقرار رکھنا
اسکول کی معمول کی کلاسوں کے ساتھ آپ کو اپنی روزمرہ کی روٹین کو بھی سالانہ امتحانات کی تیاری کے لیے مرتب کرنا چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکول میں پیچھے نہ رہ جائیں، اپنا وقت اسکول، ہوم ورک اور امتحانات کی پڑھائی کے لیے تقسیم کریں۔

صحت مند مشغلے
صحت مند طرز زندگی کامیابی کا بہترین حصہ ہے، اچھی نیند، صحت بخش غذا اور مناسب حد تک پانی پینا وغیرہ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خود کو بہت زیادہ مشقت میں مت ڈالیں۔ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کا باعث ہوتا ہے۔ اگر آپ بوجھ کو کچھ دنوں کے لیے اپنے سر پر سوار کرلیں گے تو اس کے اثرات کا سامنا کافی عرصے تک کرنا ہوگا۔ کم نیند سیکھنے کی صلاحیت پر منفی اثرات کرتی ہے اور اگر مناسب حد تک خوراک یا پانی کا استعمال نہیں کریں گے توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجائے گا۔

وقفہ لیں
بہت زیادہ دورانیے تک پڑھاءکی بجائے آپ اس وقت چھوٹے وقفے لیں جب تھکان محسوس کریں۔ آپ کو خود کو تازہ دم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کچھ کھالیں، چہل قدمی کے لیے نکل جائیں یا ورزش کرلیں تاکہ ذہنی طور پر بوجھ کم ہوجائیں۔ کچھ وقت کی نیند بھی سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہے۔

آپ سب نے یہ کہاوت تو سن رکھی ہوگی ' جہاں چاہ ہے وہاں راہ ہے'۔

پچھتانے پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں۔ آپ کے پاس سابقہ غطلیوں کی تلافی کے لیے اب بھی وقت ہے مگر آپ کو مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی کا عزم ضرور کرنا ہوگا۔

ختم ہوا