• صارفین کی تعداد :
  • 732
  • 2/6/2016
  • تاريخ :

یورپ نے وعدہ خلافی کی تو ایران اپنا ایٹمی پروگرام اپ گریڈ کر دے گا: علی اکبر صالحی

ایران کا واضح پیغام

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کئے جانے کی صورت میں اپنے ایٹمی پروگرام کو پہلے سے زیادہ بلند سطح پر جاری رکھے گا اور اس کو اپ گریڈ کرے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ایٹمی معاملے سے متعلق ایران کے ساتھ امریکہ اور یورپ کے طویل مذاکرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کو ایٹمی معاہدے سے پہلے کی صورتحال پر واپس لوٹنے یا اس سے بلند تر سطح تک پہنچنے مثلا اراک کے بھاری پانی کی تنصیبات، نطنز کی تنصیبات اور سینٹری فیوج مشینوں کو پہلے والی صورتحال پر لانے کے لئے زیادہ وقت درکار نہیں ہو گا۔

علی اکبر صالحی کا مزید کہنا تھا کہ فریق مقابل بھی وعدہ خلافی کے درپے نہیں ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر ایک غیر منطقی اور غیر معقول اقدام ہے۔ علی اکبر صالحی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یورپ ایران کی فنی اور پیداواری صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایران کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایران میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی تعداد اور ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی میں اضافے کے بارے میں بھی کہا کہ ایران میں معائنہ کاروں کی تعداد میں اضافہ کوئی مسئلہ شمار نہیں ہوتا ہے اور یہ تمام امور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے قوانین اور اضافی پروٹوکول کے دائرہ کار میں انجام پا رہے ہیں۔

 


متعلقہ تحریریں:

ایران کے ایٹمی تنازعے کا کامیاب حل

ایران کے ایٹمی تنازعے کا کامیاب حل