ہمارے رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں اسلامی دنیا کے موجودہ بحران
محور اول: اسلامی دنیا کے موجودہ حالات کا جائزہ
آیت الله خامنه ای : «آج جہان اسلام حقّاً و انصافاً مسائل کا شکار ہے . آپ ہمارے علاقے کے اسلامی ممالک کی حالت پر نظر ڈالیں ، پاکستان ، افغانستان سے شام ، لبنان ، فلسطین اور یمن و لیبیا تک مغربی ایشیا اور شمالی افریقا کے یہ اسلامی ممالک بہت مسائل کا شکار ہیں ۔ انہیں امن و امان جیسے مسائل کا سامنا ہے ، بھائی بھائی کو مار رہا ہے ، انہیں ایسے گروپوں کا سامنا ہے جو ان پر تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں اور عالمی طاقتوں کی استکباری سازشوں کا شکار ہیں اور ان استکباری طاقتوں میں سب سے آگے امریکہ ہے ۔ یہ طاقتیں اپنے مفادات کے تحفظ کےنام پر میدان میں داخل ہوتی ہیں اور پھر ان کا جو دل کرتا ہے وہ کرتی ہیں اور شہوت و غضب کوانجام دیتی ہیں یعنی بے گناہ انسانوں کا قتل کرتے ہیں اور بدنام طاقتوں کی پشت پناہی کرتی ہیں ۔
آیت الله خامنه ای :
آج اسلامی ممالک سازشوں کا شکار ہیں ، اسے ہم سمجھیں یا نہیں ؟ آج نہ شیعہ کے خلاف ، نہ ایران کے خلاف اور نہ ہی کسی خاص مذھب کے خلاف سازش ہے بلکہ یہ اسلام کے خلاف سازش ہے ۔ کیونکہ قرآن اسلام کا ہے ۔ وہ مرکز جو فریاد لگاتا ہے « لَن یَجعَلَ اللهُ لِلکفِرینَ عَلَی المُومنینَ سَبیلاً»(۱۰) وہ شیعہ نہیں بلکہ قرآن ہے ، وہ اسلام ہے ۔ اس لیۓ وہ اس کے خلاف ہیں ، ہر اس مرکز اور ہر اس آواز کے مخالف ہیں جو لوگوں اور قوموں کو بیدار کرے ۔ ہر وہ ہاتھ جو استکباری طاقتوں کے ظلم کے خلاف اٹھے وہ اس کے مخالف ہیں اور وہ ہاتھ اسلام کا ہاتھ ہے ۔ وہ آواز اسلام کی آواز ہے اس لیے وہ اسلام کے مخالف ہیں ۔ اسلام کے مخالف کام کرنے کا طریقہ اور اسلام سے دشمنی مختلف اقسام کی ہے ۔ بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ کیسے نفوذ پیدا کریں اور کیسے نقصان پہنچائیں » ( جاری ہے )
متعلقہ تحریریں:
اسلامي انقلاب نے فلسطين کي مدد کي
اسلامي انقلاب نے جذبہ ايماني پيدا کيا