• صارفین کی تعداد :
  • 3186
  • 2/9/2015
  • تاريخ :

"پروين اعتصامي"

پروین اعتصامی

 پروين اعتصامي اسلامي جمہوريہ ايران کي ايک معروف شاعرہ گزري ہيں۔ ان کا اصل نام " رخشندہ " ہے اور وہ 25  اسفند سن 1285 ہجري شمسي کو ايران کے شہر تبريز ميں  پيدا ہوئيں۔ بچپن ميں ہي وہ اپنے خاندان کے ہمراء تھران منتقل ہو گئيں۔ ان کے والد محترم ايک عظيم انسان تھے اور انہوں نے پروين اعتصامي کي زندگي پرگہرے اثرات مرتب کي ہيں ۔  ان کے والد محترم کو جب پروين کي خداداد صلاحيتوں کا علم ہوا تو انہوں نے  ادبي تربيت کے حوالے سے اپني بيٹي کي مدد کرنا شروع کي۔  يوسف اعتصامي جو کہ اعتصام الملک  کے نام سے معروف تھے ، ايران کے عظيم مفکر اور لکھاري تھے۔ انہوں نے تبريز ميں سب سے پہلے  پبلشر ہونے کا عزاز حاصل کيا ۔  ايک مدّت کے لي۔ وہ  مجلس کے نمائندے بھي رہے ? اعتصام الملک  " بھار " نامي مجلے کے مدير اعلي تھے  اور اسي مجلے ميں سب سے پہلے  پروين اعتصامي کے اشعارچھپے تھے۔  اعتصام الملک  کے چار بيٹے اور ايک بيٹي تھي۔  پروين اعتصامي کي والدہ کا نام " اختر اعتصامي " تھا ?  ان کي والدہ بہت ہي صابر ، منظم ، مہربان اور گھريلو خاتون تھيں۔ بيٹي کي اعلي تربيت ميں والدہ کا بہت ہي اہم کردار تھا  اور پروين کے اشعار ميں وہ بہت گہري دلچسپي ليتيں اور ان کو  اشعار پر داد ديا کرتي تھيں۔

پروين  کو بچپن ہي سے  مطالعہ کرنے کا شوق تھا ? اس کا خاندان مطالعہ کرنے کا عادي تھا  اور يوں پروين اپنے ارد گرد ، خاندان کے  ادبي ماحول اور  گھريلو محفلوں کي  علمي اور ثقافتي معلومات سے مستفيد ہوتي رہيں ? انہوں نے گيارہ سال کي عمر سے ہي  فردوسي ، نظامي ، مولوي ، ناصرخسرو ، منوچهري ، انوري اور  فرخي جيسے بڑے شاعروں کے اشعار سے آشنائي حاصل کرنا شروع کر دي تھي۔  بچپن سے ہي ان کے والد انہيں شعر کہنے کي مشق کرواتے  اور بعض اوقات دوسرے  قديم شعراء کے اشعار پروين کو ديا کرتے تاکہ وہ اس جيسے مزيد شعر کہيں پروين کي بچپن سے  جاري اس مشق کي بدولت، ان کے  اندر پاۓ جانے والے شعري ذوق  اور مہارت کو مزيد تقويت ملي۔ ( جاري ہے )


  متعلقہ تحریریں:

پروين اعتصامي

قديم ايراني زبان