• صارفین کی تعداد :
  • 833
  • 1/5/2015
  • تاريخ :

ايران خطے کي ايک موثر طاقت

ایران خطے کی ایک موثر طاقت

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے رکن نوذر شفيعي نے ايران کو خطے کي ايک موثر اور امن قائم کرنے والي طاقت قرار ديا ہے- نوذر شفيعي نے اخبار ايران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ايران ايک علاقائي طاقت شمار ہوتي ہے جبکہ سعودي عرب جيسے ممالک ميں اس طرح کي صلاحيت موجود نہيں ہے- نوذر شفيعي کا مزيد کہنا ہے کہ سعودي عرب مکمل طور پر امريکہ سے وابستہ ہے- نوذر شفيعي نے مزيد کہا کہ اقتصادي ميدان ميں بھي سعودي عرب کا سارا انحصار تيل پر ہے اور اس کي علاقائي حيثيت کا سارا انحصار يورپ کي حمايت پر ہے جبکہ ايران سياسي ، ثقافتي اور اقتصادي ميدانوں ميں مختلف طرح کي صلاحيتوں کا حامل ہے جوکہ سعودي عرب کے پاس نہيں ہيں- اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے رکن نوذر شفيعي نے مزيد کہاکہ سعودي عرب اپني خارجہ پاليسي ميں بھي امريکہ کي پيروي کرتا ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

ايٹمي مذاکرات ميں پيشرفت ہو رہي ہے

مذاکرات کا عمل طولاني ہونا مغرب کے مفاد ميں نہيں ہوسکتا