ايران يمن ميں انصار اللہ کي جد جہد کي حامي ہے
اسلامي بيداري کي جنرل اسمبلي کے سيکرٹري جنرل علي اکبر ولايتي نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران يمن ميں انصار اللہ کي جائز جد جہد کي حمايت کرتا ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق علي اکبر ولايتي نے ہفتے کے دن تہران ميں يمن کے زيدي شيعوں کے عمائدين اور علماء کے ساتھ ملاقات ميں اس بات کو بيان کرتے ہوئے کہ انصاراللہ نے يمن کي تاريخ ميں ايک ايسي تبديلي کا آغاز کرديا ہے جس کي اس سے پہلے کوئي مثال نہيں ملتي ہے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران انصاراللہ کي جد و جہد کو اسلامي بيداري کا نتيجہ جانتا ہے - علي اکبر ولايتي نے اپنے حقوق تک رسائيي پر مبني يمن کے عوام کي کاميابيوں کو گرانقدر قرار ديا اور کہا کہ يمن ميں سنہ دو ہزار گيارہ کے انقلاب کے مقاصد گزشتہ تين برسوں کے دوران حاصل نہيں ہوسکے ہيں- ڈاکٹر علي اکبر ولايتي نے کہا کہ انصاراللہ نے تدبر سے کام ليتے ہوئے تمام مذاہب کے اتحاد ميں قدم اٹھايا اور اسلامي جمہوريہ ايران اس اقدام کي حمايت کرتا ہے-
متعلہ تحریریں:
پاکستاني طالبان نے داعش سے اتحاد کا اعلان کر ديا
صدر روحاني کا دورۂ نيويارک مثبت