• صارفین کی تعداد :
  • 669
  • 8/13/2014
  • تاريخ :

خطے کے مسائل ايران کے بغير حل نہيں ہو سکتے

خطے کے مسائل ایران کے بغیر حل نہیں ہو سکتے

 عالمي امور ميں رہبرانقلاب اسلامي کے مشير ڈاکٹر لاريجاني نے کہا ہے کہ علاقے اور دنيا کے بہت سے بڑے مسائل ايران کي مشارکت کے بغير حل نہيں ہو سکتے- ڈاکٹر ولايتي نے آج بيرون ملک سفيروں اور سفارتي مراکز کے سربراہوں کي قومي کانفرنس سے خطاب ميں کہا ہے کہ ايران کے دوست و دشمن يہ اعتراف کرتے ہيں کہ بہت سے عالمي مسائل اور علاقے بحرانوں کا حل ايران کي مشارکت کے بغير ممکن نہيں ہو سکتا- انہوں نے حاليہ دہائي ميں علاقے ميں رونما ہونے والے واقعات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ کي سربراہي ميں بعض ملکوں نے يہ فيصلہ کيا ہے کہ وہ علاقے کے حالات کو بحراني رکھيں گے تاکہ اپنے اھداف حاصل کرسکيں اور عالم اسلام کو متحد ہونے سے روک سکيں- ڈاکٹر ولايتي نے علاقائي ملکوں کے بحرانون کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے بارے ميں کچھ کہنا بہت مشکل ہے اور اس درميان بلاشبہ  اسلامي جمہوريہ ايران علاقے اور عالم اسلام کا سب سے باثبات اور طاقتور ملک رہا ہے- رہبرانقلاب اسلامي کے سينئر مشير نے کہا کہ ايران پہلے کي طرح آج بھي مظلوموں اور مسلمانوں کي اميد ہے اور رہے گا اور ہمارے سفيروں کو عالمي سياست ميں بھرپور طرح سے کام کرنا چاہيے-

 

اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

باني انقلاب اسلامي سے تجديد عہد و پيمان

تہران جکارتا تعاون ميں توسيع پر تاکيد