• صارفین کی تعداد :
  • 834
  • 8/11/2014
  • تاريخ :

طيارے کے حادثے ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين سے تعزيت

تھران میں طیارے کو حادثہ

 اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ، پارليمنٹ کے اسپيکر  اور عدليہ کے سربراہ نے  ايراني ہوائي جہاز کے حادثے ميں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور ملت ايران کو تعزيت پيش کي ہے- صدارتي ويب سائٹ کي رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني نے اتوار کے دن کابينہ کے اجلاس ميں ايران کے مسافربردار طيارے  "ايران ايک سو چاليس" کے سانحے ميں اڑتيس ايراني شہريوں  کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے اس حادثے ميں زخمي ہونے والوں کے لۓ جلد از جلد شفايابي کي دعا کي- صدر مملکت نے وزير صحت کو بھي حکم ديا ہے کہ اس سانحے ميں زخمي ہونے والوں کے علاج معالجے کے لۓ تمام ضروري اقدامات انجام ديۓ جائيں-

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر علي لاريجاني نے بھي ايک پيغام ميں ہوائي جہاز کے حادثے ميں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزيت  پيش کرتے ہوئے شہري ہوا بازي کے ادارے اور دوسرے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کي وجہ کا پتہ لگائيں اور اس سلسلے ميں اپني تحقيقات سے آگاہ کريں-

اسلامي جمہوريہ ايران کي عدليہ کے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني نے بھي ايک پيغام ميں ايران کے مسافر بردار طيارے کو پيش آنے والے حادثے ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کو تعزيت پيش کي ہے- عدليہ کے سربراہ کے پيغام ميں ايران ايک سو چاليس طيارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ميں اس سانحے ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کو تعزيت پيش کرتے ہوئے اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردي کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لۓ اللہ تعالي سے مغفرت اور ان کے لواحقين کے لۓ صبر جميل اور اجر جزيل کي دعا کرتا ہوں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

باني انقلاب اسلامي سے تجديد عہد و پيمان

دشمن کا اہم ہتھيکنڈہ شيعہ سني اختلافات کو ہوا دينا ہے: رہبر معظم