• صارفین کی تعداد :
  • 800
  • 3/8/2014
  • تاريخ :

تہران جکارتا تعاون ميں توسيع پر تاکيد

تہران جکارتا تعاون میں توسیع پر تاکید

انڈونيشيا کے صدر نے تہران – جکارتا کےدرميان تعاون ميں توسيع کي ضرورت پر زور ديا ہے .

انڈونيشيا کے صدر سوسيلو بامباگ يودھويونو نے جمعہ کو جکارتا ميں ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف سے ملاقات ميں کہا کہ ايران کے صدر کے انڈونيشيا کے دورے سے باہمي تعاون ميں مزيد فروغ آئے گا- انہوں نے اس ملاقات ميں کہا کہ انہيں جکارتا اور تہران کے تعاون کي توسيع ميں کسي بھي قسم کي رکاوٹ نظر نہيں آتي-

اس ملاقات ميں ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف نے کہا کہ انڈونيشيا سے ہمارے دوستانہ تعلقات ہيں اور بڑي آبادي والے مسلم ملک انڈونيشيا کي ايران کي نظر ميں خاص اہميت ہے .

جکارتا کے دورے پر گئے وزير خارجہ ظريف نے شہر کي مشہورآزادي مسجد ميں جمعہ کي نماز ادا کي . يہ جنوب مشرقي ايشيا کي سب سے بڑي مسجد ہے ۔

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

شام کے داخلي امور ميں اغيار کي مداخلت برداشت نہيں

ٹوکيوميں ظريف کي جاپان کے وزيراعظم و وزيرخارجہ سے ملاقات