گھر کو کيسے جنت بنائيں ( حصّہ ہفتم )
نسخہ نمبر 10
--{راز نہ کھوليں}--
بيوي شوہر کے سامنے اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے راز نہ کھولے -کيونکہ ہونٹوں سے نکلي کوٹھوں چڑھي -بس ايک دفعہ بات منہ سے نکلنے کي دير ہے ديکھئے کہ پھر کہاں سے کہاں پہنچتي ہے -آپ اپنے گھر کي باتيں اور راز کھول کر اس حربے کو سکھا رہي ہيں جس سے ہو سکتا کہ کبھي وہ آپ کي تذليل کر دے ياد رکھيے جو راز آپ کے بتيس دنتوں کے حصار ميں چھپ نہيں سکا اب شوہر کے پاس پہنچ کر کيسے محفوظ رہے گا ؟ وہ ہو سکتا ہے کہ اپني بہنوں اور ماں کو بتلائے اور پھر شوہر کي ماں اپني بيٹي کي ساس کو بتائے -ياد رکھئے راز دولوگوں ميں اس وقت راز رہ سکتا ہے جب کہ دوسرا فريق مر چکا ہو - لہذا کسي کي ذات کے متعلق شوہر سے باتيں نہ کريں -آپ کسي مرد کے اس قول کو غلط ثابت کرديں کہ 'عورت اپني عمر کے علاوہ کسي بھي چيز کو راز نہيں رکھ سکتي '-
اس طرح راز کي باتيں راز ميں رکھنے سے آپ آنے والے کئي جھگڑوں کے مواقع کي راہ پہلے ہي بند کرديں گي -
نسخہ نمبر 11
--{ہر حال ميں شوہر کا ساتھ ديں}--
نيک بيوي کو چاہئيے کہ خوشي کے حالات ہوں يا پريشاني کے حالات گھر ميں اميري ہو غريبي -ہر حال ميں شوہر کا ساتھ دے - ايسا نہ ہو کہ "ميٹھا ميٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو " جب پيسہ تھا تو خوب محبت اور عزت جب پيسہ نہ رہا تو طعنہ زني شروع -اگر شوہر پريشان ہو ملازمت چھوٹ گئي ،کاروبار ٹھپ ہو گيا ، لوگ پيسہ کھا گئے تو پرانے حالات کے مطابق وہي فرمائشيں اور آسائشيں ورنہ جھگڑے -گويا بيوي" زوجۃ المال " تھي مال کي بيوي تھي ، اسي سے نکاح ہوا تھا اس شوہر سے نکاح نہيں ہوا تھا -
ايسے مواقع پر اس کے غم کا پسينہ پونچھنے تسلي دے کہ آپ فکر نہ کريں جس پر وردگار نے واپس ليا ہے وہ دوبارہ بھي دے سکتا ہے - اس کے واپس لينے ميں بھي خير ہوگي - آپ نمازوں کي پابندي کريں حضور پر بھي جب کوئي وقت آتا تو نمازوں کي طرف مائل ہو جاتے تھے - آپ چلتے پھرتے يا غني يا مغني پڑھتے رہيں - انشااللہ ہم قناعت کي زندگي بسر کر ليں گے جلدي ہي آپ کا کام صحيح ہوجائے گا -
آپ بتائيے جب شوہر يہ باتيں سنے گا تو کتني ہمت اس ميں پيدا ہو گي ، ان پريشانيوں ميں اس کو ايک نئي راہ دکھائي دے گي اس کا غم ، خوشي ميں بدل جائے گا -ورنہ اس کے برخلاف معاشي خرابياں آ جانے سے گھروں ميں لڑائي جھگڑے کتنے زيادہ ہونے لگتے ہيں - ( جاري ہے )
متعلقہ تحریریں: