• صارفین کی تعداد :
  • 5980
  • 2/24/2014
  • تاريخ :

گھر کو کيسے جنت بنا‏ئيں

گھر کو کیسے جنت بنا‏ئیں

بيوي کے عمل کے لئے چودہ مجرب نسخے

نسخہ نمبر 1

شوہر پر مسلسل احسانات کريں   کيونکہ يہ شوہروں کو غلام بنانے کا شرعي نسخہ ہے - کہتے ہيں کہ نيکي اور بھلائي کرنے والا تو اپني نيکي بھول جاتا ہے ليکن جس سے نيکي کي جاتي ہے وہ نہيں بھولا کرتا حديث ميں کہ "الانسان عبد الاحسان " انسان اپنے اوپر احسان کرنے والے کا غلام بن جاتا ہے - وہ آپ کا قيدي ،غلام اور خادم بن جاتا ہے -نيک بيوي کي نيکي بھلائي نہيں جا سکتي -

نيک بيوي اپنے آپ کو نيکي پر يہ سوچ کرابھارسکتي ہے کہ:

"ميں جس دن دنيا سے چلي گئي ،ميري نيکي شوہر کوياد آئے گي اور شوہر ميرے لئے دعا کريں گے ، مجھے اچھائي کے ساتھ ياد کريں گے، ميري خدمت ان کو رات کے اندھيروں اور دن کے اجالوں ميں ميرے لئے دعاۆں پر مجبور کرے گي اور شايد يہي ميري مغفرت کا اور خدا کے راضي ہونے کا سبب ہو جائے -"

حضرت عائشہ فرماتي ہيں کہ جتنا رشک مجھے خديجہ پر ہوا اتنا رسول اللہ (ص) کي کسي بيوي پر نہ ہوا حالانکہ ميں نے انہيں ديکھا بھي نہ تھا -اتنے

رشک کي وجہ يہ تھي کہ رسول کريم اکثر ان کا ذکر کياکرتے تھے اور آپ کا دستور يہ تھا کہ جب آپ کوئي بکري ذبح فرماتے تو حضرت خديجہ کي سہيليوں کو ان کا گوشت بطور ہديہ بھيجا کرتے تھے -

ايک دن آپ نے ان کاتذکرہ کيا تو ميں نے عرض کيا ان ----کا تذکرہ آپ (ص)کيوں اتنا زيادہ کرتے ہيں ؟ اللہ نے ان سے بہتر آپ کو دے ديا ہے -

تو آپ نے فرمايا :

"اللہ کي قسم ! اس کے بعد اللہ نے مجھے ديا ہے وہ اس سے بہتر نہيں ہے وہ اس وقت ايمان لائيں جب لوگ ابھي کافر تھے ، انہوں نے اس وقت ميري تصديق کي جب اورروں نے مجھے جھٹلاديا ، اس وقت اپنا مال مجھ پر نچھاور کياجب لوگوں نے مجھے محروم کررکھا تھا - اللہ نےمجھے ان سے اولاد دي کسي اور سے نہيں دي -"

(ھر کہ خدمت کرد او مخدوم شد)

جس نے خدمت کي وہ سردار بنا -

(فکوني لہ امتہ يکن لک عبدا)

تو اس کي کنيز بن جا تو وہ تيرا تابعدار غلام بن کررہے گا -

پس اگر بيوي يہ چاہتي ہے کہ ميرا شوہر ميرے کہنے ميں رہے ميرا غلام بن جائے تو يادرکھے کہ اس کو شوہر پر احسان کرنا ہوگا -اس کي خطاۆں کو درگزر

کرنا ہوگا غلام بنانا غلام بننے سے ہوتا ہے پہلے عملا باندي بن جائے وہ خود بخود غلام بن جائے گا -محبت ،محبت کوکھينچتي ہے ،اطاعت ،اطاعت کو کھينچتي ہے - سرکشي ،بدزباني ،بدکلامي ،نفرت اور جھگڑوں کو کھينچ کرلاتي ہے - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

دونوں طرف کي محبت

کيا عورت، مرد کا رشتہ مانگ سکتي ہے؟