حرم امام رضا (ع) کا کتابخانہ ( حصّہ چہارم )
اعلٰي پيمانے پر کام ہوا ہے، دار العجابہ، دارالحجہ، دارلولايۃ اور رواق امام خميني (رہ) يہ عظيم الشان رواق ہيں، جہاں لاکھوں کي تعداد ميں زائرين بيٹھ کر اپني عبادات سرانجام ديتے ہيں- ہر نماز جمعہ کے دوران پانچ لاکھ زائرين شرکت کرتے ہيں- اسي طرح عيدين کي نمازوں ميں صفيں کئي کلوميٹر تک چلي جاتي ہيں- جن کي اگر آپ فضائي تصوير ليں تو يہ ايک عظيم الشان منظر پيش کرے گا-
حرم مطہر رضوي کي کوششوں سے قرآن و عترت کے فرامين و احکام ميں متنوع تعليمي کورس کا انعقاد کيا جاتا ہے، اس بارے ميں آگاہ فرمائيں-؟
ڈاکٹر حيدر رضا ضابط: خود امام رضا (ع) کے حرم کا ايک چين آف سکولز ہے- جن ميں اٹھائيس ماڈل اسکولز شامل ہيں- لڑکيوں لڑکوں کے الگ الگ اسکولز ہيں- چھ جونيئر کالجز ہيں- اسي طرح امام رضا (ع) کے حرم ميں دو يونيورسٹيز ہيں- ان اداروں ميں قرآني تعليم کو لازم قرار ديا گيا ہے اور يہ تعليم جديد طريقوں سے دي جاتي ہے- يہ اسکول ايران کے اعلٰي ترين سکولوں ميں شمار ہوتے ہيں، جہاں بچوں کو قرآن و حديث کي اعلٰي تعليم بھي دي جاتي ہے- ان سکولوں کے فارغ التحصيل کو اعلٰي يونيورسٹيوں ميں داخلہ ملتا ہے اور امتيازي پوزيشنز حاصل کرتے ہيں-
آخر ميں پاکستان اور دنيا بھر سے حرم امام رضا عليہ السلام کي زيارت کے لئے جانے والوں کو کيا پيغام دينا چاہيں گے-؟
ڈاکٹر حيدر رضا ضابط: چونکہ امام رضا عليہ السلام جگر گوشہ رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہيں، اس اعتبار سے پوري دنيا سے مسلمان آپ کي زيارت کا شرف حاصل کرتے ہيں- ليکن خصوصي طور پر پاکستاني زائرين جب مشہد مقدس تشريف لاتے ہيں تو ان کي طرف سے جس عقيدت کا مظاہرہ کيا جاتا ہے- وہ ايراني عوام کو اور خود حرم مقدس کے عہديداروں اور خدام کو متاثر کرتے ہيں- جس عشق و محبت کا مظاہرہ پاکستاني زائرين کرتے ہيں، اس کي مثال نہيں ملتي- اسي عشق و محبت کا صلہ دينے کے لئے ہم امام رضا عليہ السلام کے حرم کي جانب سے يہاں پاکستان پہنچے ہيں، امام رضا (ع) کے حرم کے تبرکات اور امام (ع) کے حرم پر لہرانے والا پرچم لائے ہيں-
بشکريہ ابنا ڈاٹ آئي آر
متعلقہ تحریریں:
شہادت امام رضا عليہ السلام کے بارے ميں مختلف آراء
امام رضا (ع) کي شخصيت سياسي