• صارفین کی تعداد :
  • 825
  • 2/9/2014
  • تاريخ :

رہبر انقلاب اسلامي کا فضائيہ کے کمانڈروں سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی،اسرائیل کا وجود ناجائز ہے

رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا ہے کہ مداخلت پسند طاقتيں علاقے کے ملکوں کي ترقي اور خود مختاري کے راستے ميں رکاوٹ بني ہوئي ہيں- رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آج يوم فضائيہ کے موقع پر فضائيہ کے جوانوں اور کمانڈروں سے اپنے خطاب ميں فرمايا کہ مداخلت پسند طاقتيں عوام کو يہ سمجھانے کي کوشش کر رہي ہيں کہ ان کي خود مختاري ان کي ترقي  کے منافي ہے ليکن يہ بات غلط اور مداخلت پسندانہ طاقتوں کي گڑھي ہوئي ہے- رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايران ميں خود مختاري کا نعرہ آزادي کے نعرے کے ہمراہ اسلامي انقلاب کا اہم ترين نعرہ تھا- آپ نے فرمايا کہ نئے سامراج ميں مداخلت پسند طاقتيں ديگر ملکوں کے اعلي عہدوں پر اپنے ظالم گماشتے بٹھانے کے درپئے ہيں- رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ خود مختاري کے معني ساري دنيا سے بداخلاقي کرنا نہيں ہے بلکہ ايسي مداخلت پسند طاقت سے مقابلہ کرنے کے ہيں جو ڈکٹيٹ کرنا اور قوموں کے شرف و سربلندي کو اپنے مفادات کے لئے تباہ کرنا چاہتي ہے- آپ نے فرمايا کہ جو چيز، اسلامي جمہوريہ ايران کي خود مختاري کي بقا کي ضامن بن سکتي ہے وہ صريح  اور شفّاف طريقے سے اسلامي انقلاب کے اقدار و اصول پر عمل کرنا ہے جيسا کہ حضرت امام خميني(رہ) عمل فرمايا کرتے تھے-

رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ امريکي حکام ہمارے حکام سے کہتے ہيں کہ وہ ايران ميں حکومت کي تبديلي کا ارادہ نہيں رکھتے وہ جھوٹ کہتے ہيں اور اگر انہيں موقع ملے تو وہ ايک لمحہ بھي دريغ نہيں کريں گے ليکن وہ يہ کام کر نہيں سکتے کيونکہ اسلامي نظام، عوام کے ايمان، محبت اور عزم و ارادے پر استوار ہے- رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ اسلامي نظام ايراني عوام کے ايمان محبت اور ارادے پر استوار ہے اور انشاء اللہ بائيس بہمن کو اسلامي انقلاب کي کاميابي کي سالگرہ کے موقع پر ملت ايران، ساري دنيا کو اپنے استحکام اور قومي اقتدار سے آگاہ کردے گي- آپ نے فرمايا کہ ملت ايران جانتي ہے کہ اس کي کاميابي کا راز استقامت ہے اور اسکي سکيورٹي اس کے قومي اقتدار کي مرہون منت ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

يورينيم کي افزودگي، ايران اپنے موقف سے پيچھے نہيں ہٹا

ايراني مذاکرات کار، اسلامي انقلاب کے اقدار، کو اولين ترجيح ديں