• صارفین کی تعداد :
  • 980
  • 1/21/2014
  • تاريخ :

يورينيم کي افزودگي، ايران اپنے موقف سے پيچھے نہيں ہٹا

یورینیم کی افزودگی، ایران اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا

اردو ریڈیو تھران کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق  ايران کے ايٹمي توانائي کے ادارے کے سربراہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ تہران يورينيم کي افزودگي کے اپنے حق سے دستبردار نہيں ہوا ہے اور ايران، يورينيم کي افزودگي کے اپنے حق سے کبھي پيچھے نہيں ہٹے گا- انھوں نے ايران کے ٹيليويژن سے گفتگو ميں گروپ پانچ جمع ايک کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم کا کوئي حق ضايع نہيں ہوا ہے اور مشترکہ طور پر کچھ اقدامات عمل ميں لائے جانے کے بارے ميں اتفاق رائے ہوا ہے جس ميں يورينيم کي افزودگي کے حق سے دستبردار ہونے کا کوئي مسئلہ شامل نہيں ہے-انھوں نے کہا کہ طے پايا ہے کہ فريقين کي جانب سے کئے جانے والے وعدوں پر عملدرآمد کا آئندہ چھے مہينوں ميں جائزہ ليا جائے گا اور مقابل فريق نے اگر وعدے کي خلاف ورزي کي تو ايران، يورينيم کي بيس فيصد افزودگي کا عمل دوبارہ شروع کردے گا-واضح رہے کہ ايران نے جنيوا سمجھوتے کے مطابق يورينيم کي بيس فيصد افزودگي کا عمل وقتي طور پر بند کرديا ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

ايراني مذاکرات کار، اسلامي انقلاب کے اقدار، کو اولين ترجيح ديں

ايران کا ايٹمي پروگرام قانون کے دائرے ميں