ايران کا ايٹمي پروگرام قانون کے دائرے ميں
ايٹمي انرجي کي عالمي ايجنسي ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے نے کہا ہےکہ آئي اے اي اے کي تازہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ايران کے تعلق سے ايجنسي کے نظريات ميں مثبت تبديلياں آئي ہيں-
رضا نجفي نے تہران کے اخبار ايران سے گفتگو ميں کہا کہ آئي اے اي اے نے اپني نئي رپورٹ ميں اس بات کي تائيد کي ہے کہ ايران کے ايٹمي پروگرام ميں قانون سے کسي طرح کا انحراف نہيں پايا جاتا ہے - رضا نجفي نے کہا کہ نئي رپورٹ ميں ايجنسي کے ساتھ ايران کے حاليہ معاہدے کو نہايت اہم اقدام قرارديا ہے- انہوں نے کہا کہ اسي معاہدے کي رو سے اراک کے ہيوي واٹر ري ايکٹر کا معائنہ ممکن ہوسکا ہے- انہوں نے کہا کہ ايجنسي کے مطابق اراک کے معائنے سے فني لحاظ سے ان کي توقعات پوري ہوئي ہيں- رضا نجفي نے کہا کہ جينوا معاہدے ميں فريقين کي ذمہ دارياں معين کي گئي ہيں اور ايران کے ايٹمي حقوق منجملہ بيس فيصد تک يورينيم کي افزودگي کے حق کو تسليم کيا گيا ہے-
متعلقہ تحریریں:
ايران کے زرائع ابلاغ کے اثرات پر تشويش
بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے سينئر رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسي