• صارفین کی تعداد :
  • 3808
  • 10/21/2013
  • تاريخ :

شادي کے بعد رشتہ مضبوط بنائيں

شادی کے بعد رشتہ مضبوط بنائیں

نئي زندگي اور احتياط (حصّہ اول)

نئے شادي شدہ جوڑے کو يقيني طور پر شادي کي مشکلات کا سامنا کرنےميں مدد  کے لئے ايک مذہبي عالم کي طرف سے  مشاورت کا فائدہ اٹھانا چاہئے.  شادي کو مضبوط  رکھنے کے لئے  کچھ آسان اور سادہ طريقے ہيں جن  ميں  سے ايک بڑا  وقت کا انتظام ہے. شادي سے قبل فرا ئض  کو سر انجام  دينے اور  کسي بھي غير نصابي سرگرمي کے لئے ہمارے پاس  کافي وقت  ہوتا  ہے. شادي کے بعد فارغ  وقت ايک مسئلہ بن جاتا ہے-  شوہر اور بيوي دونوں کو  آئندہ کي منصوبہ بندي  کرني چاہيے   اور  انکو سيکھنا چاہئے کہ کس طرح عقل مندي سے وہ اپنے وقت کو استعمال کر سکتے ہيں-  وقت  کي  کمي  کي وجہ سے جيون ساتھي ايک دوسرے کو پورا وقت نہيں دے پاتے ہيں جس کي وجہ سے دونوں ميں تناۆ کي کيفيت پيدا ہو سکتي ہے -

‏‏غير ضروري  توقعات، شادي شدہ لوگوں ميں کشيدگي کي ايک اور اہم وجہ ہے- بہت سے جوڑوں کا زندگي کے بارے ميں نقطہ  نظر مختلف ہوتا ہے - مگر وقت گزرنے کے ساتھ سب کے خيالات ميں تبديلياں آنا شروع ہو جاتي ہيں- دس سال پہلے کے مقابلے ميں آج آپ اپنے خيالات ميں کچھ اختلاف محسوس کريں گے  اور مزيد  دس سال  بعد آپ کے خيالات  اب سے بھي زيادہ مختلف ہوں گے- دونوں کو چاہيۓ کہ اس رشتے کو برقرار رکھنے اور ازدواجي زندگي کو محبت بھرے انداز ميں گزارنے کے ليۓ مشترکہ اہداف  مقرر کريں اور ان مقاصد کے حصول کے دونوں کو ايک دوسرے سے تعاون کرنا چاہيۓ -

 آخر ميں، ايک اور مسئلہ جو آپ کي شادي کو ختم کر سکتا ہے وہ اپنے  ساتھي کي طرف توجہ کي کمي ہے- شادي سے پہلے، ايک دوسرے کو جاننے کے عمل کے دوران دونوں ايک دوسرے کي طرف  بہت مہربان اور قابل احترامانہ   رويے کا  مظاہرہ کرتے ہيں- تحائف  اور تعريف کے ساتھ دوسرے کو خوش کرنا جانتے ہيں-  يہ شوہر اور بيوي کے درميان ايک بہت مضبوط رشتہ پيدا کرتا ہے - ليکن شادي کے بعد دونوں ميں کوئي ايک روز مرّہ کے کام  کاج ميں اس قدر مشغول ہو جاتا ہے کہ اسے  يہ احساس ہي نہيں رہتا  کہ کسي کو اس کے وقت کي ضرورت ہے - يہاں پر موجودہ معاشرے کي بات کي گئي ہے - شادي کے بعد بيوي کو اور بچوں کو وقت ضرور ديں تاکہ ان کو يہ احساس ہو کہ آپ انہيں دنيا کي ہر چيز سے زيادہ  عزيز ہيں - (خبم شد)

 

تحرير : عروج فاطمہ

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان